8 فروری، 2014، 10:18 PM

سعودی عرب

مدینہ منورہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے 12 افراد ہلاک

مدینہ منورہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے 12 افراد ہلاک

مہر نیوز/ 8 فروری/ 2014 ء :سعودی عرب کے شہرمدینہ منورہ میں الاشراق ہوٹل میں آگ لگنے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 130 سے زائد زخمی ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے  نقل کیا ہے کہسعودی عرب  کے شہرمدینہ منورہ میں الاشراق ہوٹل میں آگ لگنے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 130 سے زائد زخمی ہوگئےہیں۔ اطلاعات کے مطابق مدینہ منورہ میں واقع الاشراق ہوٹل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہوٹل کی ایک منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے باعث 12 افراد جاں بحق اور130 سے زائد زخمی ہوگئے، ہوٹل میں جس وقت آگ لگی اس وقت اس میں  700 سے زائد افراد موجود تھے جن کا تعلق مختلف ممالک سے ہے، آتشزدگی کی خبر ملتے ہی امدادی ٹیمیوں نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جبکہ ہوٹل میں محصور افراد کو نکالنے کیلئے ہیلی کاپٹر سے بھی مدد لی گئی واقعہ کے بارے میں تحقیق شروع  کردی گئی ہے۔

News ID 1833081

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha